• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجب بٹ و ندیم نانی والا کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواستیں دائر

رجب بٹ و ندیم نانی والا— فائل فوٹوز
رجب بٹ و ندیم نانی والا— فائل فوٹوز

سائبر کرائم سمیت دیگر متعدد مقدمات میں نامزد ٹک ٹاکر ندیم مبارک نانی والا اور یوٹیوبر رجب بٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے سفری پابندی کی فہرست سے نام نکالنے کی درخواستیں دائر کر دیں۔

بیرسٹر راجہ قدیر جنجوعہ اور احد کھوکھر کے ذریعے درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہیں۔

درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ رجب بٹ اور ندیم نانی والا کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالا جائے۔

درخواست میں ایف آئی اے، سیکریٹری داخلہ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید