• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا چند ظالم حکمرانوں کے ہاتھوں تباہ ہو رہی ہے، پوپ لیو

پوپ لیو چہاردہم کا گزشتہ روز کیمرون کے یاونڈے ایئر پورٹ پہنچنے پر استقبال کیا جارہا ہے(تصویر بشکریہ ویٹی کن میڈیا)۔
 پوپ لیو چہاردہم کا گزشتہ روز کیمرون کے یاونڈے ایئر پورٹ پہنچنے پر استقبال کیا جارہا ہے(تصویر بشکریہ ویٹی کن میڈیا)۔

افریقی ملک کیمرون پہنچنے پر کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہاردہم نے کہا کہ دنیا چند ظالم حکمرانوں کے ہاتھوں تباہ ہو رہی ہے۔ 

 اپنے بیان میں پوپ لیو نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں جنگوں پر اربوں ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں، تعلیم، علاج اور تعمیرِ نو کے لیے وسائل کی کمی ہے۔ 

پاپائے اعظم نے کہا کہ مذہب اور خدا کا نام ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرنے والوں پر افسوس ہے۔ 

انھوں نے کہا مذہب کو فوجی وسیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ 

پوپ لیو نے کہا کہ مذہب کا غلط استعمال کرنے والے دنیا کو نقصان پہنچا رہے ہیں، مذہب کو طاقت اور سیاست کیلئے استعمال نہ کیا جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید