• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کو دہشتگرد کہنے والے خود دہشتگرد ہیں: صدر مسعود پزشکیان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان— فائل فوٹو
ایران کے صدر مسعود پزشکیان— فائل فوٹو

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران جنگ اور عدم استحکام نہیں چاہتا۔

ہلال احمر سوسائٹی کے دورے کے دوران گفتگو میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ دیگر ممالک کے ساتھ مکالمے اور تعمیری روابط پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو دہشت گرد کہنے والے خود دہشت گرد ہیں جو جب چاہیں جہاں چاہیں کسی کو بھی قتل کر دیتے ہیں۔

صدر مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران کی شہری تنصیبات، اسکولوں اور اسپتالوں پر حملوں کا بین الاقوامی قانون اور انسانی اصولوں کے تحت کوئی جواز نہیں۔

ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ یہ حملے شرم ناک ہیں اور دنیا کو یہ دیکھنا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید