• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان کے متعدد قصبے و دیہات بڑے پیمانے پر اسرائیلی بمباری سے تباہ ہوگئے

لبنان میں اسرائیلی بمباری سے تباہی کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔
لبنان میں اسرائیلی بمباری سے تباہی کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔

لبنان کے متعدد قصبے اور دیہات بڑے پیمانے پر اسرائیلی بمباری سے تباہ ہوگئے۔ لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق 2 مارچ سے اب تک کم از کم 1,400 عمارتیں تباہ کی جاچکی ہیں۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق تباہ شدہ لبنان تک اسرائیل نے زمینی رسائی محدود کر دی ہے۔ لبنان میں اصل تباہی، سیٹلائٹ تصاویر سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں کی منظم تباہی بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرم کے زمرے میں آسکتی ہے۔ 

اقوام متحدہ کے مطابق لبنان میں اسرائیلی حملوں سے 12 لاکھ سے زائد شہری بےگھر ہوچکے ہیں۔

ادھر عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان کے علاقے مروحین میں پبلک اسکول کی عمارت کو مکمل تباہ کر دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید