• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصلہ……

اگر کسی پل پر کھڑے ہو کر آپ نیچے سڑک پر جھانکیں،

تو سیکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیاں، موٹر سائیکلیں دکھائی دیں گی۔

بہ ظاہر یہ منظر یکسانیت کا شکار ہے،

مگر اس یکسانیت میں سیکڑوں کہانیاں چھپی ہیں۔

گاڑیوں کے کچھ سواروں کو تنخواہ ختم ہونے کی پریشانی لاحق ہے،

وہ یہ سوچ کر ہلکان ہورہے ہیں کہ اب مہینہ کیسے کٹے گا،

کسی کو کاروبار کے گھاٹے میں جانے کی فکر،

کسی کو بے روزگاری کا غم، کوئی بیماری کی وجہ سے ہلکان۔

ان پریشانیوں کا بوجھ ڈھوتے یہ سوار جب گھر پہنچیں گے،

تو شایدچہرے پر مسکراہٹ سجانے کا فیصلہ کریں،

یا غصے سے اہل خانہ پر برس پڑیں،

اور یوں…ایک نئی کہانی کا آغاز ہوگا۔

تازہ ترین