• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی وی……

لٹیرے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے، گھر والوں کو یرغمال بنایا۔

اطمینان سے جیولری اور کیش پر ہاتھ صاف کیا۔

گھر والے انھیں خاموشی سے دیکھتے رہے۔

کسی نے احتجاج نہیں کیا۔

البتہ جب ٹی وی اٹھانا چاہا، تو ایک نوجوان چلایا:

"خبردار جو ٹی وہ کو ہاتھ لگایا۔"

لٹیروں کے لیڈر نے حیرت سے پوچھا،

ساری لوٹ مار پر خاموش، پھر ٹی وی پر اتنا شور کیوں؟

"کیوں کہ۔۔۔" نوجوان کا لہجہ جذبات سے لبریز تھا۔

"ورلڈ کپ میں پاکستان کا میچ شروع ہونے والا ہے۔"

چوروں نے لوٹ کا پروگرام مؤخر کیا، آن لائن کھانا آرڈر کیا،

اور بیٹھ کر میچ دیکھنے لگے۔

تازہ ترین