• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی کا ورلڈکپ کوالیفائر میں ہاکی کھلاڑیوں کیلئے ٹکٹس، ہوٹل میں رہائش کے انتظامات کا حکم

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے پلئیرز نے ملاقات کی۔ فوٹو ایکس
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے پلئیرز نے ملاقات کی۔ فوٹو ایکس 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مصر میں ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کیلئے کھلاڑیوں کیلئے ٹکٹس، کٹس اور ہوٹل میں رہائش کے انتظامات کا حکم دیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے پلئیرز نے ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کا صدر نہیں بن رہا، ہاکی کا تنازع حل کرنے کے لیےکھلاڑیوں کی معاونت کریں گے۔

ہاکی کھلاڑیوں نے پرو ہاکی لیگ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر آگاہ کیا، جس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے افسوس کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہاکی پلیئرز کا ہر طرح سےخیال کریں گے، ہاکی کے معاملات کو سلجھانے کے لیے پورا تعاون کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے  مصر میں ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کیلئے کھلاڑیوں کیلئے ٹکٹس، کٹس اور ہوٹل میں رہائش کے انتظامات کا حکم دیا جبکہ زخمی ہاکی پلیئرز کے علاج معالجےفوری طور پر پی سی بی کو خود کروانے کی ہدایت بھی کی۔

ہاکی پلیئرز کے لیے کیمپ کل سے لگایا جائے گا، محسن نقوی نے  آج رات تک ہاکی پلیئرز کے تربیتی کیمپ کے تمام تر انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید