• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک میں پیش آنے والے چند تاریخی واقعات

پیارے بچو! یہ تو آپ جانتے ہیں کہ رمضان المبارک، دینی و روحانی حیثیت سے سال کے بارہ مہینوں میں سب سے مبارک اور افضل مہینہ ہے۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اس ماہ میں کئی مشہور واقعات بھی پیش آئے۔ اس مبارک مہینہ میں تمام آسمانی کتابیں نازل ہوئیں،ماہ رمضان المبارک میں آقائے دو جہاں سرور کونین حضرت محمد مصطفی ﷺ پر اللہ نے قرآن نازل کیا،17رمضان المبارک کو کفر اور اسلام کے درمیان پہلا معرکہ ’’غزوہ ٔبدر‘‘ ہوا۔ 

یہ اسلامی تاریخ کا فیصلہ کن مرحلہ تھا جس میں 313 مسلمانوں پر مشتمل لشکر نے اپنی تعداد اور اسلحہ کے لحاظ سے کہیں زیادہ کفار کے لشکر کو شکست فاش دی، فتح مکہ کا واقعہ20 رمضان المبارک آٹھ ہجری میں پیش آیا جس نے آگے چل کر دنیا کی تہذیب و تمدن پر نمایاں اثرات مرتب کر کے اسلامی طرزِ حکومت کی بنیاد رکھی۔ 

یہ رمضان ہی کا مہینہ تھا جب عظیم اسلامی فاتح طارق بن زیاد نے قرطبہ اور غرناطہ کو فتح کیا اور ہسپانوی لشکروں کو شکست دی۔19رمضان المبارک عبدالرحمن ابن ملجم نے خلیفہ راشد حضرت علیؓ ابن ابی طالب کے سر پر تلوار سے وار کیا گیا جس کے زخم سے دو دن بعد 21 رمضان المبارک کو آپؓ کی شہادت ہوئی۔

27 رمضان المبارک میں قرآن پاک نازل ہوا ۔ 27 رمضان المبارک 1366ہجری بمطابق 14 اگست 1947ء کو مملکت خدا داد اسلامی جمہوریہ پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔