وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صوبے کی انتظامی و سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی ہے۔
ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین سے وزیراعلیٰ سندھ نے ملاقات کی اور صوبے کی انتظامی اور سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی۔
ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بھی ملاقات کی اور انہیں ٹرانسپورٹ سے متعلق منصوبوں اور محکمہ اطلاعات کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے کراچی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے بھی ملاقات کی اور شہر میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔