افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) وائٹ بال سیریز کے لیے سری لنکا کی میزبانی کرے گا۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلی جائے گی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ پہلی مرتبہ سری لنکا کے ساتھ سیریز کی میزبانی کرے گا۔
وائٹ بال سیریز 13 سے 25 مارچ تک کھیلی جائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 15 اور 17 مارچ کو شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔
اسی طرح ون ڈے میچز 20، 22 اور 25 مارچ کو دبئی میں کھیلے جائیں گے۔
علم میں رہے کہ گزشتہ برس پاکستان کی میزبانی میں سری لنکا، افغانستان اور پاکستان کی سیریز کا اعلان کیا گیا تھا جس سے افغانستان نے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔