کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے این ایف نے مختلف کارروائیوں کےدوران 7 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق سپر ہائی وے کراچی کے قریب ملزم سے 19.2کلو چرس برآمد کر لی گئی ۔واپڈا ٹاؤن لاہور پر کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ جانے والی شیروانی میں لگی بکرم میں جذب 19 کلو آئس برآمد کی گئی۔کالا شاہ کاکو شیخوپورہ کے قریب 2گاڑیوں سے 12کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 3.6کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیاگیا۔لاہور میں دو موٹر سائیکلوں سے 558گرام چرس برآمد کر کے 3 کوملزمان گرفتار کر لیا گیا۔سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 1.1کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔