گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)یوم اقلیت کے حوالے سے مسیحی اتحاد کے زیر اہتمام استحکام پاکستان مسیحی ریلی نکالی گئی جوکہ گھوڑے شاہ چوک سے شرو ع ہوکر کیتھولک چرچ اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ سمیت دیگر اضلاع سے سرکردہ مسیحی مذہبی اورسیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مسیحی اتحاد کے صدر عمانوئیل اطہر جولیس نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت مسیحیوں نے بھی جانوں کے نذرانے پیش کئے ،اہل کتاب ہونے کے ناطے ہندوؤں کی بجائے مسلمانوں کا ساتھ دیا،تقریب سے فادراشرف گل،ریاست علی کاظمی،ڈاکٹرعظیم چوہان،پاسٹرلیاقت،ڈاکٹرشریف کھوکھر،ڈاکٹر قیصر شہزاد ،سلیم پال گل اوردیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔