گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈی سی او گوجرانوالہ محمد عامر جان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں تحصیلوں اور دیہات کو آپس میں ملانے ‘ شہر گوجرانوالہ اور جی ٹی روڈ تک رابطہ اور آمدورفت کیلئے5 سڑکوں کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے ان کی تعمیر پر22کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔