گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) پولیس نےہاؤسنگ سوسائٹی میں دو گھریلو ملازمہ بچیوں کے اغواء کا ڈرامہ رچانے اور اس آڑمیں مظاہرہ کرنے کے الزام میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹرناصربھٹی اس کے بھائی عامربھٹی اور4گن مین گرفتار کرلئے ہیں، ایس پی سول لائن ندیم کھوکھر نے بتایا کہ دونوں بچیاں گھر سے قریبی مارکیٹ میں گئیں جوبعد ازاں مارکیٹ سے مل گئیں،ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر میاں محمداحسان نے کہا کہ ناصر بھٹی وغیرہ نے بلاجواز احتجاج کرکے شہریوں کو پریشان کیا ۔