اسلام آباد (عاطف شیرازی) وفاقی حکومت نےپٹرول 3 روپے 93 پیسے فی لٹر سستا کر دیا جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی ۔ وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کے اعلامیہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 17 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک ہوگا۔ اس ردوبدل کے بعد پٹرول کی قیمت 390 روپے 23 پیسے سے کم کرکے 386 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہو گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔