• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان،بچوں کے اغوا اور دہشتگردی کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بد امنی،دہشت گردی اور معصوم بچوں کے اغواء کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف نواں شہر چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں میاں آصف محمود اخوانی ،ضلعی  ڈاکٹر اورنگزیب شہزاد، ڈاکٹر خالد رشید،چوہدری اطہر عزیز، رانا طارق نعیم،چوہدری ظفر اقبال،مولانا محمود بشیر،حافظ عبدالرحمن،عبدالرحمن حیدری،بلال اکبر صدیقی،کنور محمد صدیق، شاہ ولی راجپوت، عاقل قریشی، محمد رمضان، محمد زاہد، اسامہ امین، دلشاد احمد سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی مظاہرین نے جماعت اسلامی کے کلمہ طیبہ والے پرچم اور بینرز اٹھارکھے تھے مظاہرین  نےحکمرانوں کے خلاف نعرے بازی اور مطالبہ کیا کہ حکمران بچوں کے اغواء کاروں،دہشت گردی کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کرے میاں آصف محمود اخوانی نے کہا کہ حکمران دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی میں مکمل طور پر ناکام رہی بچوں کے اغواء کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے حکومت کی نااہلی ثابت کر دی ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور قابل نفرت ہے یہ حملہ پاکستان اور پوری قوم پر ہوا ہے وکلا، صحافیوں اور مریضوں کی شہادت قابل افسوس اور مذمت ہے پوری قوم سوگوار ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے بقاب کرے  جماعت  اسلامی 26اگست کو ملتان میں تکمیل پاکستان کشمیر مارچ کرے گی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینیٹر سراج الحق کریں گے۔  
تازہ ترین