تراڑکھل (نامہ نگار) فوجی انخلا ء کا نفرنس جموں و کشمیر کی مو جودہ صورتحال میں قومی بیانیہ مرتب کرنے میں اہم کردار ادا رکر گی ۔شہدائے گلگت ریا ست کی و حدت کی علا مت ہیں ۔ ریا ست جمو ں و کشمیر نا قا بل تقسیم وحدت ہے ۔ غاصب قوتوں کو بالآخر غاصبانہ قبصے سے دستبردار ہونا پڑیگا۔ان خیا لا ت کا اظہا ر مرکزی صدر جموں کشمیر نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن سردار طلحہ نے 14 اگست کو تراڑکھل کے مقام پر شہدا ئے گلگت کو یو م شہا دت کے مو قع پر ہو نے والی فوجی انخلا ء کا نفرنس کی تیا ریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ اس مو قعہ مپر ان کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر کی مو جو دہ صورتحال انتہا ئی کشیدہ پر اکسی وار کا نتیجہ ہے ۔ جمو ں کشمیر نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن قوم کی شعوری سمتوں کے نفیس کا فریصہ سرا نجا م دیتے ہوئے فوجی انخلا ء کا نفرنس کا انعقاد کر رہی ہے ۔آر پا ر کے ریا ستی عوام کو جموں و کشمیر سے فوجی انخلا ء کی 13 اگست 1948 UNCIPکی قرار دار پر عمل درآمد کے لیے یک آواز ہو نا پڑیگا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تحریک آزاد ی کو پر ا کسی وار سے دو ر رکھتے ہوئے خالصتا قومی آزادی کی تحریک کو آگے بڑھایا جائے۔جس کا اول نقطہ جمو ں کشمیر سے فوجی انخلا ء ہو ۔اس مو قع پر وسیم ضمیر ، سردار عمرا ن اسلم ، امجد سیا ب، آصف کان ، احمد علی ، فیضان اسلم ، مزمل کاشر ، عا صم رفیق و دیگر نے خطاب میں کہا کہ شہدائے گلگت سردار امجد شہید ہما رے قومی ہیر و ہیں ۔ NSF اپنے شہدا ء کی جد و جہد کو مشعل راہ سمجھتے ہوئے مادر وطن ریا ست جمو ں کشمیر کی مکمل آزاد ی ، خود مختاری ، غیر طبقاتی سما ج کے قیا م تک اپنی نا قابل مصلحت جد و جہد جا ری رکھے گی۔