• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال پولیس نے انتہائی مطلوب تین رکنی موٹر سائیکل اسنیچر گروہ گرفتار کر لیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )گلشن اقبال پولیس نے انتہائی مطلوب تین رکنی موٹر سائیکل اسنیچر گروہ کو گرفتار کر لیا،ملزمان کی شناخت کاشی ولد رشید، روحان ولد ندیم اور جان شیر ولد جنگ شیر کے ناموں سے ہوئی،گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا گیا،ملزمان کا گروہ 2022سے شہر میں موٹر سائیکل اسنیچنگ اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث رہا ہے۔ ملزمان واردات کے بعد چھینی گئی موٹر سائیکلیں ساکران منتقل کرتے تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید