کراچی (اسٹاف رپورٹر)گزشتہ روز شہر میں ہونے والی بارش کے بعد سڑکوں کی حالت تاحال خراب ہے، طارق روڈ پراچانک سڑک بیٹھ جانے کے باعث چلتی ہوئی گاڑی گڑھے میں دھنس گئی اور گاڑی میں سوار دو خواتین پھنس گئیں ، گاڑی میں پانی بھرنا شروع ہو گیا،شہریوں اور ٹریفک پولیس اہلکار نے گاڑی میں سوار خواتین کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا،ٹریفک پولیس نے بتایا کہ جس مقام پر گاڑی دھنسی اس جگہ بیس سے بچیس فٹ نیچے سیوریج کی بڑی لائن گزر رہی ہے اور جس مقام پر گاڑی دھنسی وہاں مین ہول بھی موجود ہے۔