سرگودھا( نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ نےکہا ہے کہ ریسکیو1122 سرگودھا کی ٹیم ضلع جھنگ انتظامیہ کی مدد کیلئے ڈائریکڑجنرل ریسکیو1122بریگیڈئیر(ر) ڈاکٹر محمد ارشد ضیاء کی ہدایات پر ریلیف پہنچانے کیلئے ضلع جھنگ روانہ کی گئی جہاں فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ٹیم میں ایک ایمبولنس‘ 2 ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن اور 2تیراک ایل ٹی وی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122کی خدمات اور سروس کی فراہمی سے لوگوں کو ریلیف مل رہا ہے اور سیلاب کے پیش نظر پورے پنجاب میں ریسکیو1122دن ہو یا رات ، آندھی ہو یا طوفان ہردم ہر وقت لوگوں کی خدمت کرتی نظر آتی ہے۔