• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی ختم ہونے پر اسرائیل اور امریکا ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں: اسرائیلی عہدیدار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسرائیلی عہدیدار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جنگ بندی ختم ہونے پر اسرائیل اور امریکا ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران میں ممکنہ اہداف کی نئی فہرست تیار کر لی ہے۔

اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ملٹری انٹیلی جنس ایران کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، ایران کی توانائی تنصیبات بھی ممکنہ اہداف میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر بدھ تک جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی طویل مدتی معاہدہ طے نہ پایا تو ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم کر سکتے ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے جمعے کی شب فینکس، ایریزونا سے واشنگٹن واپسی پر ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کہ میں جنگ بندی میں توسیع نہ کروں، تاہم (ایرانی بندرگاہوں پر) ناکہ بندی برقرار رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت اپنے لوگوں کو مطمئن کرنے کے لیے کچھ مختلف کہہ رہی ہے۔ میں صرف درست اور سیدھی بات کررہا ہوں۔ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے۔ میرے نمائندے مذاکرات کررہے ہیں، حتمی فیصلہ میں کرتا ہوں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید