سرگودھا (نمائندہ جنگ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آئندہ ہفتے سرگودھا کا دورہ کریں جہاں وہ ارکان اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کیساتھ ساتھ نو منتخب بلدیاتی نمائندوں سے ملاقاتیں کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ سرگودھا مخصوص نشستوں پر لیگی امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے ارکان اسمبلی اور منتخب نمائندوں کو ہدایات جاری کرنا ہے۔