سیالکوٹ( نمائندہ جنگ)بارش کی وجہ سے ڈی پی او آفس میں موجود ریکارڈ متاثر ہوا۔ تین روز پہلے ہونے والی بارشوں سے ڈی پی او آفس بھی محفوظ نہ رہ سکااور تیز بارش کی وجہ سے ڈی پی او آفس کے اکثرڈیپارٹمنٹ کی چھتیں ٹپکتی رہیں جس سے ریکارڈ خراب ہوا جس کو ڈی پی اوآفس کی پارکنگ میں دھوپ میں رکھا گیا ۔ یادر ہے کہ ڈی پی او آفس کی عمارت کے کچھ حصے تقریبا ایک صدی پرانے ہیں اور بارش سے اسکی اکثر چھتیں بھی ٹپکتی ہیں ۔