اوگرا کے ترجمان عمران غزنوی کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل وافر ہے، کوئی قلت نہیں ہے۔
’جیو نیوز‘ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ قیمت بڑھنے سے پہلے زیادہ سے زیادہ تیل خریدنا چاہتے تھے، مارکیٹ میں اب افواہیں دم توڑ گئیں، افراتفری ختم ہو چکی۔
ترحمان اوگرا کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے پیٹرول پمپس کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، آئل کمپنیوں پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قلت، ذخیرہ اندوزی یا زائد قیمت میں ملوث پیٹرول پمپس کی فوری اطلاع دیں۔