پاکپتن میں چک شفیع کے قریب کھیت سے خاتون کی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق خاتون سرکاری اسکول کی ٹیچر تھی جسے اس کی بیٹی نے اس کے جوتوں سے شناخت کیا۔
پولیس کے مطابق دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کانسٹیبل کی گرفتاری کیلیے چھاپے جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ملزم کانسٹیبل کو مکان کرائے پر دے رکھا تھا۔ خاتون 21 اپریل سے لاپتہ تھی، مقتولہ کے بھائی نے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کانسٹیبل نے خاتون کو اغوا کے بعد قتل کیا اور لاش 25 کلومیٹر دور پھینک دی۔