عراق کی سمندری حدود میں 2 غیر ملکی آئل ٹینکرز پر حملے میں عملے کا ایک رکن ہلاک ہوگیا۔
عراقی پورٹس اتھارٹی کے مطابق حملے کے بعد دونوں ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی۔
عراقی پورٹس اتھارٹی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ دونوں غیر ملکی ٹینکرز عراق کے پورٹ سے آئل لیکر جارہے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد دونوں جہازوں پر سوار 24 افراد پر مشتمل عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ ایک رکن ہلاک ہوا۔
دوسری جانب عمان کی سلالہ پورٹ پر ایرانی حملے سے تیل کے ذخیرے میں آگ لگ گئی۔