ٹی 20 ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کی واپسی میں تاخیر کے معاملے پر آئی سی سی نے اپ ڈیٹ جاری کر دی۔
آئی سی سی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بتاتے خوشی ہو رہی ہے کہ جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں واپس چلی گئی ہیں۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں جنوبی افریقہ کے اسکواڈ کے 29 اور ویسٹ انڈیز کے 16 ارکان واپس روانہ ہو چکے۔
آئی سی سی نے بتایا ہے کہ عالمی طور پر مشکل سفری حالات کے باوجود ہمارا آپریشن کامیابی سے ختم ہو گیا۔
آئی سی سی کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم یکم مارچ کو ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد سے جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم بھی 4 مارچ سے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بھارت میں پھنسی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے مشرقِ وسطیٰ میں پروازوں کا شیڈیول شدید متاثر ہے۔