• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان اسرائیل جنگ بندی ایک تاریخی دن، اچھی چیزیں ہو رہی ہیں: ٹرمپ کا اظہار اطمینان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان دیتے ہوئے امریکی صدر نے لکھا ہے کہ یہ پیش رفت ایک تاریخی دن ثابت ہو سکتی ہے۔

اپنی ثالثی میں طے پانے والی جنگ بندی کو مسلسل سراہتے ہوئے انہوں نے دن کی 29 ویں پوسٹ میں مزید کہا کہ شاید لبنان کے لیے یہ ایک تاریخی دن تھا، اچھی چیزیں ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک 10 روزہ سیز فائر پر متفق ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید