• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز نہ کھلی تو توانائی کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کیلئے تیار رہیں: سربراہ آئی ای اے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

عالمی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کے سربراہ فاتح بیرول نے خبردار کیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز نہ کھلی تو عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔

فاتح بیرول نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ صورتِ حال کے باعث مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ متوقع ہے اور صارفین کو قیمتوں کے دباؤ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

سربراہ آئی ای اے نے مزید کہا ہے کہ توانائی کی فراہمی پر جاری کشیدگی کے اثرات فوری طور پر سامنے آ سکتے ہیں جبکہ عالمی منڈی غیر یقینی کیفیت سے دوچار رہے گی۔ 

اُنہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اندازے کے مطابق تیل و گیس کی پیداوار کو جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال ہونے میں تقریباً 2 سال لگ سکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید