• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتیرس کا لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ 

انہوں نے جنگ بندی کے قیام میں امریکا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام کشیدگی کم کرنے میں اہم ثابت ہو سکتا ہے۔

اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ جنگ بندی ناصرف فوری تنازع کو روکنے میں مدد دے گی بلکہ خطے میں طویل مدتی، جامع اور دیرپا امن کی راہ بھی ہموار کرے گی۔

اُنہوں نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی کا مکمل احترام کریں اور ہر صورت بین الاقوامی قوانین کی پابندی یقینی بنائیں تاکہ امن کی کوششیں کامیاب ہو سکیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید