لبنانی صدر جوزف خلیل عون نے کہا ہے کہ جنگ بندی مثبت بات چیت کی راہ ہموار کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق لبنانی صدر نے بیروت سے جاری بیان میں کہا کہ جنگ بندی کے عمل کو مقامی اور بین الاقوامی برادری نے سراہا، براہ راست مذاکرات نازک اور اہم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی مثبت بات چیت کی راہ ہموار کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد لبنانی فوج بین الاقوامی سرحد پر اہم کردار ادا کرے گی۔
جوزف عون نے مزید کہا کہ ہمارا واضح مؤقف جنگ بندی کو جاری رکھنا، اسرائیلی فوج کا مکمل انخلاء قیدیوں کی واپسی اور سرحدی تنازعات کا حل ہے۔