پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشمہ گل نے اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی شادی سے متعلق زیر گردش افواہوں پر لب کشائی کر دی۔
یشما گل نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی۔
ان سے پروگرام کے دوران فون کال پر ایک مداح نے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی سے متعلق سوال کیا کہ آپ ہانیہ عامر کی اچھی دوست ہیں کیا آپ ہمیں ان دونوں کی شادی کے بارے میں بتا سکتی ہیں؟
اداکارہ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شادی کسی کی بھی زندگی کا ذاتی معاملہ ہوتا ہے، اس لیے جن کی شادی ہو رہی ہے، وہ لوگ خود ہی بتا سکتے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے ہانیہ اور عاصم کی شادی کے حوالے سے کوئی علم نہیں ہے، لیکن اگر یہ شادی ہوتی ہے تو دونوں خود ہی اس بارے میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر بتا دیں گے۔
یشما گل نے کہا کہ میری بس یہی خواہش ہے کہ جو بھی شادی کر رہے ہیں، ان سب کو خوبصورت، خیال رکھنے والے اور قابل احترام ساتھی ملیں۔