• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یشما گل کا دوست کے ہمراہ شادی کی تقریب میں ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل

فوٹو — اسکرین شاٹ
فوٹو — اسکرین شاٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل کا شادی کی تقریب میں اپنی دوست کے ہمارا ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں یشما گل کو سبز رنگ کا لہنگا چولی پہنے اپنی دوست کے ہمراہ مشہور پنجابی گانے’گل سن‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی اس وائرل ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

کچھ صارفین یشما گل کے ڈانس پر، کچھ ان کے کپڑوں پر جبکہ کچھ ان کے عقائد پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کو صرف یشما گل کی ہی نہیں بلکہ نے ان کی دوست زرمینے کی ڈانس پرفارمنس بھی پسند نہیں آئی۔

صارفین کا کہنا ہے کہ زرمینے صرف اپنے دوستوں کی وجہ سے مشہور ہے اور انہیں ڈانس کرنا بھی نہیں آتا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید