ایرانی مسلح افواج کے ترجمان جنرل شکارچی کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک عالم اسلام کی یکجہتی کے لیے متحد ہوجائیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل شکارچی نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم ممالک امریکا اور صہیونیوں کی زیرِ قیادت منافقت کے خلاف متحد ہوجائیں۔ مسلم ممالک امریکا کی کھوکھلی طاقت پر بھروسہ نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اپنی کمزور فوج کا دفاع، مسلم ممالک اور خطے کی سلامتی یقینی نہیں بناسکے گا۔ ایران نے امریکا کے سب سے بڑے جنگی جہاز ابراہم لنکن کو عملی طور پر بےاثر کردیا ہے۔
جنرل شکارچی کا کہنا ہے کہ ابراہم لنکن کو تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایران نے اسے بھاگنے پر مجبور کردیا۔