• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا چینی کرنسی میں تجارت کرنے والے آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے پر غور

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران چینی کرنسی یوآن میں تجارت کرنے والے آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے پر غور کر رہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کا کاروبار تقریباً مکمل طور پر ڈالر میں کیا جاتا ہے اور ایک ایرانی عہدے دار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران محدود تعداد میں آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے پر غور کر رہا ہے۔

تاہم ایرانی یہ اجازت اس صورت میں دینے پر غور کررہے ہیں کہ تجارت چینی کرنسی یوآن میں کی جائے۔

ایک جانب فرانس اور اٹلی نے اپنے بحری جہاز آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزارنے کے لیے ایرانی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔

اخبار فنانشل ٹائمز  کے مطابق یورپی ممالک جنگ کو مزید پھیلائے بغیر توانائی کی سپلائی بحال کرنا چاہتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید