• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام انسانیت کیلئے امن اور عدل و انصاف کا ضامن ہے، سراج الحق

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پوری انسانیت اللہ کا کنبہ ہے اور اسلام ہی پوری انسانیت کے لیے امن و سکون اور عدل و انصاف کا ضامن ہے ، ایک حقیقی اسلامی حکومت میں  تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور حقوق مل سکتے ہیں ،جماعت اسلامی نے خیبر پختون خواہ اسمبلی میں تجویز دی تھی کہ اقلیتی برادری کو اقلیت کے بجائے پاکستانی برادری  کہا جائے ،جماعت اسلامی اقلیتی برادری کے تمام مسائل کے حل اور حقوق کے لیے سینٹ اور قومی اسمبلی میں آواز اٹھائے گی اور ان کا حق دلوائے گی ،جو پاکستان کا دشمن ہے وہ یہاں کی مسیحی ،سکھ اور ہندو برادری کا بھی دشمن ہے ،جماعت اسلامی ملک کو ایک اسلامی اور فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے جہاں ہر شہری کو مساوی حقوق روزگار ملیں ۔ غریب کا بیٹا کوڑے کے ڈھیر سے اپنا رزق تلاش کرنے پر مجبور نہ ہو کرپٹ اشرافیہ کی حکمرانی اور بد اعمالیوں کی وجہ سے ملک کے اندر تقسیم پیدا ہوگئی ہے اور ملک کا بچہ بچہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کا مقروض ہے ،ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ورلڈ منارٹی ڈے کے موقع پر ادار ہ نور حق میں جماعت اسلامی کراچی منارٹی ونگ کے تحت اقلیتی معززین ہندو،سکھ اور مسیحی برادری کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، استقبالیہ سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امیر کراچی و نگراں منارٹی ونگ مسلم پرویز پاکستان ہندو کونسل کے صدر آسر مل منگلانی ،جماعت اسلامی کراچی منارٹی ونگ کے صدر یونس سوہن ایڈوکیٹ، سری گرونانک سک سنگھ سبھا کے رہنما سردار ہیرا سنگھ ،ؤجماعت اسلامی کراچی منارٹی ونگ کے سکریٹری پرویز برکت ،سیموئیل نذیر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،استقبالیہ میں اقلیتی برادری کی بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
تازہ ترین