پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید نے رواں سال اپنی شادی کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔
محب مرزا نے ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ سے طلاق کے بعد ساتھی اداکارہ صنم سعید سے دوسری شادی کی ہے۔
اس جوڑی نے پہلے کچھ عرصے تک اپنی شادی کو خفیہ رکھا مگر پھر رواں سال اپنی شادی کی تصدیق کر دی تھی۔
حال ہی میں ندا یاسر اور شائستہ لودھی نے محب مرزا کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ندا یاسر نے محب مرزا سے سوال پوچھ لیا کہ ’آپ کی صنم سعید سے پہلی ملاقات کب ہوئی؟‘
محب مرزا نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اس سوال کو تھوڑا اور دلچسپ بنا دیتا ہوں اور یہ بتا دیتا ہوں کہ مجھے صنم سعید سے محبت کب ہوئی۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں اور صنم سعید ڈرامہ سیریل ’دیدن‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے تو اسی دوران میرے دل میں صنم کے لیے محبت بھرے جذبات اُبھرے۔
محب مرزا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ دراصل لڑکی اونچے قد والی تھی بالکل سامنے نظر آ رہی تھی اسے دیکھنے کے لیے جھکنا نہیں پڑا تو محبت ہو گئی۔