سکھر(بیور ورپورٹ)گھوٹکی کے علاقے خانپورمہر کی رہائشی خاتون گل بی بی نے با اثر افرادکی ذیادتیوں کے خلاف بیٹے کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مذکورہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ کچھ عرصہ قبل با اثر افراد نے ہمارے گھر پر حملہ کر کے میرے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور دیگرسامان لوٹ کر فرار ہوگئے، گل بی بی نے ڈی آئی جی اورایس ایس پی گھوٹکی سے اپیل کی کہ با اثر افراد کی ذیادتیوں کا نوٹس لیا جائے