آسکر ایوارڈز……
کبھی کبھی مرکزی کردار فراموش ہو جاتے ہیں،
اور کہانی کے ثانوی کردار مرکزی حیثیت اختیار کر جاتے ہیں۔
کچھ ایسا ہی آسکر ایوارڈ کی حالیہ تقریب میں ہوا۔
ہدایت کار پال تھامسن اینڈرسن کی فلم نے چھ آسکر جیتے۔
ہارر فلم ’سنرز‘ چار آسکر لے اڑی، ’فرینکسٹاین‘ کو بھی ایوارڈز ملے۔
مگر میڈیا نے سب سے زیادہ اہمیت اس سینئر ہسپانوی اداکار کو دی،جسے کوئی ایوارڈ نہیں ملا تھا۔
اسے مرکزی حیثیت فقط دو باتوں کی وجہ سے ملی۔
پہلی: اس نے اسٹیج پر آکر جنگ بندی کا نعرہ لگایا۔
اور دوسری:اس نے فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کیا۔
اور یوں ہاویر بارڈیم کہانی کا مرکزی کردار بن گیا۔