• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا……

’’ایک سروے کرتے ہیں۔‘‘ میں نے مجو سے کہا۔

’’دیکھتے ہیں کہ کتنے سوشل میڈیا انفلوائنسرز اور ولاگرز

تعلیم، شعور، روزگار اور صحت جیسے اہم مسائل اجاگر کر رہے ہیں؟‘‘

’’کیوں نہیں۔‘‘ مجو نے لیپ ٹاپ کھولا،

اور پاکستان کے مقبول افراد کی سوشل میڈیا وال کا جائزہ لینے لگا۔

کچھ دیر بعد اس نے سر اٹھایا، اور مایوسی سے کہا:

’’یہاں جنگ ہے، اسکینڈلز ہیں، سنسنی خیزی ہے، مسالا ہے،

یہاں تک کہ سستی پیش گوئیاں بھی ہیں، مگر حقیقی مسائل نہیں۔‘‘

’’اور اسکی وجہ کیا ہے؟‘‘ میں نے پوچھا۔

اس نے گہرا سانس لیا۔ ’’شاید اس کی وجہ ہم خود ہیں،

کیوں کہ جو شخص یہاں علمی اور سنجیدہ بات کرتا ہے،

ہم اسے کبھی سنجیدہ نہیں لیتے۔‘‘

تازہ ترین