• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کرکٹ سیزن میں استعمال ہونے والی ڈیوک گیندوں کی قلت کا خطرہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انگلینڈ کرکٹ سیزن میں استعمال ہونے والی ڈیوک کی گیند کی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا کہ سپلائی چین متاثر ہونے کے باعث کلبز کو مکمل تعداد میں گیندیں فراہم کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ صورتحال میں ٹیموں کو ابتدائی طور پر صرف 50 فیصد گیندیں دی جا رہی ہیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق انگلینڈ میں ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیوک کی گیند استعمال کی جاتی ہے۔ ہر سیزن میں تقریباً 4 سے 5 ہزار گیندیں تیار کی جاتی ہیں۔

برطانوی اخبار نے رپورٹ کیا کہ انگلینڈ میں نیا سیزن 3 اپریل سے شروع ہوگا، گیند کو سلائی کے لیے جنوبی ایشیا بھیجا جاتا ہے۔ حالیہ جنگی صورتحال کے باعث خلیج کے فضائی راستے متاثر ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید