وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلادیشی ہم منصب طارق رحمان کو عیدالفطر کی مبارک باد دی ہے۔
دونوں وزرائے اعظم میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا، طارق رحمان نے شہباز شریف کی مبارک باد کا گرم جوشی سے جواب دیا اور پاکستان کے عوام کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دوران گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلادیش کے ساتھ تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر دونوں وزرائے اعظم نے جنوبی ایشیاء اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبالہ خیال کیا اور کشیدگی اور تنازعات کے حل کےلیے مذاکرات اور سفارتکاری کے اقدام پر زور دیا۔