• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف شہروں میں چاند رات کی رونقیں عروج پر

ملک بھر میں آج عیدالفطر آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی، مختلف شہروں میں چاند رات کی رونقیں عروج پر ہیں۔

عید کی تیاریوں کے لیے وقت کم، مقابلہ سخت، بازاروں میں رش اور خریداری عروج پر ہے۔

خواتین کے ساتھ بچے اور مرد حضرات بھی تیاریوں کو فائنل ٹچ دینے میں مصروف ہیں، کہیں میچنگ کی جوتی رہ گئی تو کہیں چوڑیاں رہ گئیں، کسی کا سوٹ درزی کے پاس رہ گیا تو کسی نے پارلر جانا ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد عید بازاروں میں خریدار مشکل میں آگئے، لبرٹی مارکیٹ اور دیگر بازاروں میں مہندی کے اسٹالز  بھی بارش سے متاثر  ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید