سرگودھا میں شوہر نے اپنے 2 کزنز کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو زہر دے کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس نےخاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہے۔