کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں خاتون کے قتل میں ملوث شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا واقعہ 12 جون کو پیش آیا تھا۔
پولیس حکام نے کہا ہے کہ ملزم نے گھریلو ناچاقی پر 4 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ بیوی کو قتل کیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے قتل کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں درج ہے۔