• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان کے 1 روزہ دورے پر تہران سے روانہ

ایرانی صدر مسعود پزشکیان—فائل فوٹو
ایرانی صدر مسعود پزشکیان—فائل فوٹو

ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان کے 1 روزہ دورے پر تہران سے روانہ ہو گئے۔

دورے کا مقصد امریکا ایران ثالثی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہنا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ  طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ مسعود پزشکیان صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ 

 طاہر حسین اندرابی نے بتایا ہے کہ ایرانی صدر کی نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

مسعود پزشکیان کا بطور ایرانی صدر پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہو گا، اس موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت، توانائی، سرحدی تعاون اور عوامی روابط پر تفصیلی بات چیت ہو گی۔ 

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر پیشرفت اور علاقائی وعالمی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال ہو گا، فریقین دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔

قومی خبریں سے مزید