عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے شہر دیمونا میں ایٹمی تنصیبات موجود ہیں، وہاں میزائل واقعے کی اطلاعات سے آگاہ ہیں۔
اپنے بیان میں آئی اے ای اے نے کہا کہ ایٹمی تنصیبات پر فی الحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی، معلومات کے مطابق غیرمعمولی تابکاری ریکارڈ نہیں ہوئی۔
آئی اے ای اے نے ایران سے تحمل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔
قبل ازیں ایران کا کہنا تھا کہ نطنز ری ایکٹر پر حملے کےجواب میں صحرائے نقب میں دیمونا پر حملہ کیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیمونا میں تین منزلہ عمارت پر میزائل گرنے سے 51 افراد زخمی ہوئے ہیں۔