امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی فنڈنگ نہ ملی تو ایئرپورٹس پر آئی سی ای تعینات کرسکتے ہیں۔
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ اہلکار ایئرپورٹس پر تعینات کیے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریڈیکل لیفٹ ڈیموکریٹس نے عوام اور سیکیورٹی اداروں کو نقصان پہنچایا، ہوم لینڈ سیکیورٹی اور ٹی ایس اے افسران کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس نے مناسب سیکیورٹی نہ دی تو آئس بہتر طریقے سے کام کرے گا، فاشسٹ ڈیموکریٹس امریکا کا تحفظ نہیں کرسکتے لیکن ریپبلکنز کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اوپن بارڈر پالیسی سے جرائم پیشہ افراد ملک میں آئے، ریپبلکنز نے سرحد مضبوط بنائی ہے۔