• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے جوابی حملوں سے اسرائیلی وزیراعظم پریشان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو جنوبی اسرائیلی شہر دیمونا اور عراد میں ایران کے جوابی حملوں سے شدید پریشان ہوگئے ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ یہ اسرائیل کے لیے ایک انتہائی مشکل شام ہے۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ انتہائی مشکل شام کے باوجود ہم دشمنوں پر حملے جاری رکھیں گے، یہ ہمارے مستقبل کی جنگ ہے۔

دوسری جانب دیمونا اور عراد پر ایران کے جوابی حملوں کے بعد اسرائیل نے تعلیمی اداروں میں چھٹی دے دی ہے۔

اسرائیلی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ اتوار اور پیر کے روز کوئی شخص جسمانی طور پر تعلیمی اداروں میں نہیں جائے گا۔

واضح رہے کہ ایران کے اسرائیل پر جوابی میزائل حملوں نے تباہی مچا دی ہے، کئی عمارتیں تباہ ہونے سے 6 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید