امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر دوبارہ نہیں کھولا تو ایران کے پاور پلانٹس پر حملہ کریں گے۔
اپنے سوشل میڈیا بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران ایک معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن اب وہ ایسا نہیں کریں گے، ہم نے اپنے تمام اہداف مقررہ وقت سے پہلے حاصل کر لیے ہیں۔
قبل ازیں اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا مشرق وسطیٰ سے اپنی فوج کو واپس بلانے پر غور کررہا ہے۔
ایران کا اپنے جواب میں کہنا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسا کیا تو امریکا کے توانائی انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے گا۔
دوسری جانب ایران کے اسرائیلی شہر دیمونا اور عراد میں میزائل حملوں میں 6 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق میزائل حملے میں کم از کم 20 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔